سیالکوٹ‘ انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کے سلسلے میں دومیچ کھیلے گئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) سیالکوٹ میںجاری انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ سیالکوٹ 2016کے سلسلے میں نوازشریف ہاکی سٹیڈیم میں گزشتہ روز دومیچ کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں آصف باجوہ ہاکی کلب نے میونسپل ہاکی کلب سمبڑیال کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں منظور ہاکی کلب سیالکوٹ نے چیمہ ہاکی کلب ویرووال کی ٹیم کو پینلٹی شوٹ پر چار گول کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ․ مقررہ وقت تک میچ تین تین گول سے برابر تھا۔

متعلقہ عنوان :