چکوال مندرہ روڈ کیلئے 30 کروڑ جبکہ سوہاوہ چکوال روڈ کے لیے 26 کروڑ روپے جاری کرا دئیے

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:50

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) چکوال مندرہ روڈ کیلئے 30 کروڑ جبکہ سوہاوہ چکوال روڈ کے لیے 26 کروڑ روپے اس ہفتہ جاری کرا دئیے ہیں٬ چکوال مندرہ روڈ پر تعمیر کا کام تیز تر کر دیا ہے اور اسکی جلد تعمیر ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں سوہاوہ چکوال روڈ کی 2 رویہ تعمیر ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کیا جو ڈھوک بدھال میں معروف ٹرانسپورٹر راجہ علی قدر کے صاحبزادے حافظ عاصم کی دعوت ولیمہ میں شریک تھے۔ اس موقع پر مزید کہا کہ ملہال مغلاں میں آئیسکو سب ڈویژن آفس کھولنے کے لیے کہوں گا تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔