سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے زخمیوں کے علاج ومعالجے کے بعد حکومتی وزراء فوٹوسیشن میں مصروف ہیں‘سینیٹر روزی خان کاکڑ

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے زخمیوں کے علاج ومعالجے کے بعد حکومتی وزراء فوٹوسیشن کرنے میں مصروف ہے زخمیوں کو بھی فی کس 10ہزارروپے دئیے گئے ہیں جبکہ میڈیا کے سامنی20ہزار روپے کا اعلان کرنا افسوسناک ہے 6لاکھ30ہزار روپے تنخواہ لینے والے وزراء اگر اپنی تنخواہ سے یہ رقم دیتے تو کوئی بات تھی زخمیوں کی طبی سہولیات چیف سیکرٹری بلوچستان کے حکم پر فراہم کیے گئے نہ کہ وزراء ‘یہ بات انہوں نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ اس سے بڑا المیہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ شہداء کی لاشیں ویگنوں کی چھتوں پر رکھ کر ان کے آبائی گا$ں بھجوائے گئے جس کا نوٹس اگر چیف سیکرٹری بلوچستان نہیں لیتے تو یقینا کسی کو کوئی فکر نہیں انہوں نے کہاکہ دھماکے کے بعد زخمیوں کو کیٹگریز میں رکھ کر علاج کیا جاتا ہے جس کا حکومتی سطح پر سفارشی ہو ان کو کراچی جبکہ دیگر کوکوئٹہ میں علاج کرایا جارہا ہے اس بات پر ہر ذمہ دار کو شرمندگی کا احساس ہونا چاہئے کہ چھوٹے رینک کے ملازمین جب بھی کسی ناخوشگوار واقعہ میں زخمی ہوتے ہیں تو ان کا پرسان حال کوئی نہیں ہوتا جبکہ آفیسر رینک کے آفیسران کو راتوں رات علاج کیلئے دیگر صوبوں میں خصوصی طیاروں کے ذریعے منتقل کردیا جاتا ہے انہوں نے صوبائی وزراء کے فوٹوسیشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوٹوسیشن کا نہیں بلکہ مدد کا تھا انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر لاشوں کی تصاویر ویگنوں پر آنے کے بعد سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام شہداء کی لاشیں باعزت طریقے سے علاقوں جبکہ 11زخمیوں کو اسپیشل طیارے کے ذریعے کراچی بجھوانے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :