اقلیتی برادری کامذہبی تہوار دیوالی ٬ سکھرمیں جوش و خروش سے منایا گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)اقلیتی برادری کامذہبی تہوار دیوالی ٬ سکھرمیں جوش و خروش سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

٬ یہ تہوار رام چندر کے 14سال بنواس کاٹنے کی خوشی میں منایا جاتا ہے ٬ اقلیتی برادری ٬ تہوار میں مندروںاور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام ٬ ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح سکھر کی ہندو برادری میں بھی اپنے مذہبی تہوارکے حوا لے سے جو ش خروش پایاجا تا ہے اقلیتی برادری یہ تہوار رام چندر کے چودہ سال بنواس کاٹنے کی خوشی میں منا تے ہیں یہ تہوارتین دن تک جا ری رہتا ہے جسمیں مختلف مندروں میں خصوصی عبا دت کا اہتمام بھی ہو تا ہے تہوار کے حوالے سے اقلیتی رہنمائوں و افراد کا کہنا تھا کہ دیوالی کے دن بہت جوش و خروش ہے بچے بڑے بو ڑھے سب خوشیوں میں ایک دوسرے کومٹھا ئیاں دیتے ہیں پٹا خے چلاتے ہیںہاتھ با ندھ کر پراتھنا کرتے ہیں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلیئے بھی جھولی پھیلانے میں دیر نہیں کرتے آج کا دن ہمارا پوجا اور عید کا دن ہے ۔