حیسکو نے ٹنڈوالہیار میں بجلی چوری پر 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ٹنڈوالہ یار حیسکو ڈویزن کے ایس ڈی او عبدالخالق میرجت نے عثمان شاہ ھڑی تھانے پر 5 افراد کے خلاف جن میں محمد اللہ ٬محمد اشرف ٬عبدالغفار ٬اقبال اور وسیم کے خلاف بجلی چوری کرنے کی ایف ٬آئی ٬آر٬ درج کرائی ہے مذکورہ افراد ڈائرکٹ کنیکشن لگا بجلی چوری کرکے استعمال کر رہے تھے حیسکو ڈویزن کے ایس ڈی او عبدالخالق میرجت نے بتایا کے مذکورہ افراد بجلی کی چوری کر رہے تھے جہنیں پکڑ اگیا اور ان کے چوری کی ایف آئی آر درج کرادی انہوں نے کہا کے اگر بجلی چوری کرنے میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :