ژوب گنج محلہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ٬ گھر میں آگ بھڑک اٹھی ٬کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ژوب گنج محلہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ گھر میں آگ بھڑک اٹھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق گنج محلہ میں قاسم نامی شخص کے گھر میں گیس سلنڈر ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے کمرے میں موجود سامان جل گیا فائربرگیڈ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :