Live Updates

سکھر سے ہندو برادری کے نوجوان دیوالی کی تقریبات چھوڑ کر تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل ہونے کیلئے اسلام آبا روانہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سکھر سے ہندو برادری کے نوجوان دیوالی کی تقریبات چھوڑ کر تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل ہونے کے لیے اسلام آبا روانہ ٬ روانگی سے قبل پوجا پاٹ کی اور بزرگوں سے آشیر باد حاصل کیا ٬ ملک کے لیے دیوالی کی خوشیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں دونومبر کے دھرنے میں شر کت کریں گے ٬ روانگی سے قبل کارکنان کی بات چیت تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف منا رٹی ونگ سے تعلق رکھنے والے کارکنان رہنما ایڈوکیٹ جے نند کمار کی قیا دت میں اپنی دیوالی کی خوشیاں ادھوری چھوڑ کر تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے میں شر کت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں روانگی سے قبل انہوں نے دیوالی کے حوالے سے پوجا پاٹ کیا اور اپنے بڑوں سے آشیر باد حاصل کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دو نومبر کا دھرنا کرپڑ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک و قوم کے لیے اپنی دیوالی کی خوشیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں اور عمران خان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اور وزیر اعظم سے استعیفے لے کر واپس آنے کے بعد دوبارہ دیوالی کی خوشیاں منائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :