متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا اجلاس (آج) ہوگا

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے بورڈ ممبران کا 306واں اجلاس آج بروز ( سوموار ) کو چیئرمین محمد صدیق الفاورق کی زیر صدارت انکی رہائش گاہ 22زمان پارک میں منعقد ہو گا جس میں ہندو سکھ اور دیگر اقلیتی ممبران کے علاوہ چاروں صوبوں سے سرکاری و غیر سرکاری ممبران شرکت کریں گے ٬اجلاس میں کئی ایک اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے جبکہ بعد ازاں میٹنگ 12;40بجے دن چیئرمین بورڈ دیگر ممبران کے ہمراہ اجلاس کی بابت میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیں گے ۔