رینجرز کی کاروائیوں کے بعد یہ کاروائی کچھ کمی کے باعث پیش آئی ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں٬ مشیر برائے مذہبی عبدالقیوم سومرو

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) صوبائی مشیر برائے مذہبی امور وعشر زکواة ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کراچی میں مجلس عزا پر فائرنگ اور پانچ افراد کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کی کاروائیوں کے بعد یہ کاروائی کچھ کمی کے باعث پیش آئی ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مذہبی امور عشر زکواة کے کوآڈینیٹر مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں متعلقہ محکمے کے افسران سید حفیظ اللہ چاچڑ ٬ نزاکت جتوئی ٬ محمد عظیم بھی موجود تھے محکمہ عشر و زکواة کے افسران نے انہیں محکمے اور ملازمین کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوششوں سے مذہبی دہشت گردی نہ ہونے کے برابر ہے اس سلسلے میں ہم نے مختلف مذہبی جماعتوں کیساتھ پندرہ سے زائد اجلاس کئے ہیں جس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں 31کتوبر کو امن و امان کے سلسلے میں کراچی میں منعقد اجلاس اہم اجلاس ثابت ہوگا محکمہ عشر و زکواة کے کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ ارسال کر دی ہے سندھ حکومت کی پالیسی ہے کہ جتنے بھی کانٹریکٹ ملازمین ہے انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :