پنگریو میں بھی ہندو برادری کی جانب سے مذہبی تہوار دیوالی روائتی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کا سلسلہ جاری

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سندھ کے دیگر علاقوں کی طرح پنگریو میں بھی ہندو برادری کی جانب سے مذہبی تہوار دیوالی روائتی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ٹائون کمیٹی پنگریو میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندو برادری کی مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے بھی شرکت کی اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کیا تقریب میں دیوالی کے حوالے سے گیت پیش کئے گئے جن پر نوجوانوں نے رقص کیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر ریحان ٹالپر کے علاوہ محمد اشرف شورو ملک جان محمد٬ حاجی ناتھو کوری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ہندو برادری کو دیوالی کے مذہبی تہوار پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دیوالی کی خوشیوں میں ہندو برادری سے اظہار یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے مسلمان بھائیوں نے بھی بھر پور شرکت کر کے ثابت کیا ہے کہ سرز مین سندھ پر رہنے والے باشندوں کے درمیان کوئی تفرقہ اور اختلاف نہیں ہے سندھ صوفیاء کرام کی دھرتی ہے اور اس دھر تی کے سپوتوں نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے باہمی محبت میں اضافہ ہوتا ہے اور نفرتیں ختم ہوتی ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے ہمیشہ اقلیتی برادری کو اپنا سمجھا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی اقلیتی برادری کو ان کے حقوق دلانے میں سب سے آگے ہے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہندو برادری کی خوشی کے ہر موقع پرتقاریب منعقد کی ہیںا نہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر ہندو ئوں اور مسلمانوں نے جس یگانگت کا مظاہرہ کیا ہے وہ انتہائی قابل ستائش ہے اور امید ہے کہ باہمی محبت اور یگانگت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تقریب میں شامل ہندوبرادری اور مسلمانوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کی اورنیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

۔