سابق ضلع ناظمہ کے ٖفلاحی کام جاری 10غریب خاندانوں کو گھر تعمیر کرواکر دیئے مزید 10کی مدد کا اعلان

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)سابق ضلع ناظمہ کے ٖفلاحی کام جاری 10غریب خاندانوں کو گھر تعمیر کرواکر دیئے مزید 10کی مدد کا اعلان تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظمہ بیگم سعیدہ سومرو کی جانب سے ضلع جیکب آباد میں غریب بے سہارا بیواوًں معذوروں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے ٹھل میں سابق نگراں وزیر اعظم محمد میان سومرو کے نام سے منسوب کالونی کے 10غریب خاندانوں کو گھر تعمیر کرواکر دئے تعمیر کرائے گئے گھروں پر 10لاکھ سے زائد کی لاگت آئی ہے جن کے گھر تعمیر کئے گئے ان میں منیر سومرو٬جتوئی لاشاری٬غلام قادر ٬شہزاد٬کریم رمضان لاشاری٬خمیسو نثاراور دیگر شامل ہیں جبکہ مزید 10غریب خاندانوں کو گھر مرمت کرواکر دینے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں سابق ضلع ناظمہ بیگم سعیدہ سومرونے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی لالچ کے بلاامتیاز لوگوں کی خدمت کرنا میرا نصب العین ہے ذاتی خرچ سے ضلع جیکب آباد کے لوگوں کی مدد کرتی ہوں جس سے جو دلی سکون اور خوشی ملتی ہے وہ بیان نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ اللہ کی مخلوق کی مدد کرنا اور انکو خوشی دنیا کسی عبادت سے کم نہیںانہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے زمیں عطیہ کی جس پر سند بلوچستان کے سرحدی علاقے پر ترکی نے گھر تعمیر کئے ہیں پی ٹی آئی کے عمران خان کوجیکب آباد میں ہسپتال کی تعمیر کے لئے زمین عطیہ کی ہے تاکہ ضلع جیکب آباد کی عوام کو علام معالجے کی بہتر سہولیات میسر آسکیں اپنی ساری زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کردی ہے ۔