وزیر اعلی بلوچستان اور چیف آف چھالا وانکی آغا عرفان سے انکی بیٹی کی وفات پر تعزیت

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی بلوچستان اور چیف آف چھالا وان نے کراچی میں سابقہ صوبا ئی وزیر آغا عرفان سے انکی بیٹی کی وفات پر تعزیت کی ٬تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو وزیر اعلی بلوچستان اور چیف آف چھالا وان نواب ثنا ء اللہ زہری نے کراچی میں سابقہ صوبا ئی وزیر آغا عرفان کے گھر جا کر انکی بیٹی اورپاکستان وومن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شہلا لہ بلوچ کی نا گہا نی وفا ت پر تعزیت کی اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ٬واضع رہے شہلا لہ بلوچ کراچی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیںتھیں ۔

متعلقہ عنوان :