لاڑکانہ گائوں گڈانی کا رہائشی انوعر علی کھوکھر لاپتہ٬ گلہ کٹی لاش بوری سے برآمد

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ کے قریب تھانہ کنگا کے حد گاؤں گڈانی کا رہائشی نوجوان انور علی کھوکھر سامان لینے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا جس کی گلہ کٹی ہوئی بوری میں بند لاش پولیس نے سم شاخ سے برآمد کرکے ورثا کو اطلاع دی جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔ جس کے بعد ورثا نے نوجوان کے قتل کے خلاف لاڑکانہ رتوڈیرو پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوان کے ورثا ضمیر٬ غلام سرور٬ راجہ اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے نوجوان نور احمد کھوکھر کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کیا گیا ہے جبکہ ہماری کسی سے کوئی بھی دشمنی نہیں۔ گذشتہ روز انور علی کھوکھر سامان لینے کے لیے شہر کا جو واپس گھر نہ لوٹا جس پر حد کے تھانہ پر اطلاع دی اور کئی مقامات پر تلاش کی لیکن تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا اور گذشتہ روز صبح گلہ کٹی ہوئی نوجوان کی لاش بوری میں بند تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کیا جائے۔ دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔