بین الاقوامی خلائی مرکز سے تین خلاباز4ماہ بعد بحفظات زمین تک پہنچ گئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر چار ماہ گزارنے کے بعد تین خلاباز مدار سے نکلتے ہوئے زمین تک خیریت سے پہنچ گئے ۔روسی خلائی ایجنسی روسکاسموس نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر چار ماہ گزارنے کے بعد تین خلاباز مدار سے نکلتے ہوئے اتوار کے روز زمین تک خیریت سے پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واپس آنے والے خلابازوں کا تعلق امریکا٬ جاپان اور روس سے ہے۔

واپس آنے والے تینوں خلاباز وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان میں واقع خلائی مرکز پر اترے۔ اس وقت بھی تین خلاباز اسپیس اسٹیشن پر خلائی ریسرچ میں مصروف ہیں۔ روسکاسموس کے مطابق ایک نیا خلائی مشن انیس نومبر کو روانہ کیا جائے گا۔ اس مشن میں روس٬ فرانس اور امریکا کا ایک ایک خلاباز سوار ہو گا۔