وینزویلا کا سیاسی بحران٬ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات پر راضی

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے رہنما ئوں نے ملکی سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا۔ گزشتہ روز کولمبیا کے شہر کارتاخینا میں ہونے والی علاقائی سمٹ میں فریقین بات چیت شروع کرنے پر متفق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں ویٹیکن کا ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔

وینزویلا کی خاتون وزیر خارجہ ڈیلسی روڈریگز نے اپوزیشن کے ساتھ ملک میں پائے جانے والے سیاسی و اقتصادی بحران کے تناظر میں شروع ہونے والے مذاکرت کی تصدیق کی ہے۔ اپوزیشن رہنماں نے مذاکراتی عمل میں کسی پیش رفت کے امکان کو انتہائی کم خیال کیا ہے۔ جنوبی امریکی ملک وینزویلا کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :