گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس کے دوران افغان فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

رواں برس جنوری سی19 اگست تک 5523 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک٬ 9665 زخمی ہوچکے ہیں٬امریکی رپورٹ

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) افغانستان میں 2015کے مقابلے میں رواں برس کے دوران رونما ہونے والے پرتشدد واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ ایک تازہ امریکی رپورٹ کے مطابق رواں برس جنوری سی19 اگست تک 5523 سکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے بحالی افغانستان(ایس آئی جی اے آر) کی اس سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 9665 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سن 2015 کے دوران افغانستان میں طالبان اور دیگر انتہا پسند گروہوں کی طرف سے کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں میں تقریبا پانچ ہزار افغان سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے جبکہ 15 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :