(ن) لیگی حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی ‘سردار لطیف خان کھوسہ

پیپلزپارٹی کسی بھی صورت نوازشر یف اور انکی حکومت کو کوئی سہارا نہیں دیں گی ان سے پانامہ کا حساب لیں گے ‘کسی چھوٹے صدقے سے کام نہیں چلے گا نوازشر یف کو اپنے عہدے کی قر بانی دینا پڑ یگی ‘پیپلزپارٹی نومبر میں حکومت مخالف جلسوں کا آغاز کر دیگی ‘گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی ‘پیپلزپارٹی کسی بھی صورت نوازشر یف اور انکی حکومت کو کوئی سہارا نہیں دیں گی ان سے پانامہ کا حساب لیں گے ‘کسی چھوٹے صدقے سے کام نہیں چلے گا نوازشر یف کو اپنے عہدے کی قر بانی دینا پڑ یگی ‘پیپلزپارٹی نومبر میں حکومت مخالف جلسوں کا آغاز کر دیگی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف خان نے کہا کہ نوازشر یف اور انکی حکومت پانامہ لیکس اور خبرلیک کے معاملے میں پھنس چکی ہے اور اب انکو اپنے کر توتوں کا حساب دینا ہی پڑ یگا اور موجودہ حالات میں نوازشر یف کے حکومت کے آئینی مدت پورے کر نے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہے اور ملک میں قبل ازوقت انتخابات ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی صورت نوازشر یف اور انکی حکومت کو کوئی سہارا نہیں دیں گی ان سے پانامہ کا حساب لیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ قر بانی صرف نوازشر یف کے عہدے کی ہی کام آسکتی ہے باقی حکومت جتنے مر ضی لوگوں کے صدقے دیں ان سے کام نہیں چلے گا بلکہ حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو تا رہیگا ۔