وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے 2نومبرکے احتجاجی دھرنے سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کر لیا

قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹتے ہوئے گرفتار کر کے پنجاب کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ٬ سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے 2نومبرکے احتجاجی دھرنے سے نمٹنے کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبرکے احتجاجی دھرنے سے نمٹنے کے لئے پلان تیار کر لیا٬ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹتے ہوئے گرفتار کر کے پنجاب کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ٬ سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتاریوں کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اسلام آباد کے داخلی راستوں پر تعینات ہوگی ٬ پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور گرفتار افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ٬ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے میانوالی ٬ فیصل آباد ٬ لاہور اور دیگر جیلوں کی بیرکیں خالی کروا رکھی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سرکاری عمارتوں پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بڑی تعدا د میں پیرا ملٹری فورسز سیکیورٹی سرانجام دیں گی ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے پولیس کو دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کے لئے فری ہینڈ دیا گیا ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت معاف نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔