پہلی مرتبہ نوجوانوں کیلئے بلدیاتی سیٹیں مختص کی گئی ہیں‘ عنایت الله

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:10

پشاور۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کے لئے ضلع٬ تحصیل اور ویلج کونسل میں سیٹیں مختص کی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں او رنوجوانوں کی دیگر سرگرمیوں کے لئے بھی بجٹ میں ہر کونسل کی سطح پر پانچ فیصد حصہ مختص کیا ہے جو کہ حکومت کی نوجوانوں کے ساتھ دوستی کا عملی ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندیگار دیر بالا میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اورکھیلوں کے فروغ کے لئے پورے صوبے میں سٹیڈیم بنا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کومثبت سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع مل سکیں ۔ انہو ںنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ماضی کی حکومتوں نے ان کے لئے مواقع پیدا کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھیل ہی نوجوانوں کی صلاحیتوںکو نکھارنے میں ممد ومعاون ثابت ہوتی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں۔صوبائی وزیر نے فائنل جیتنے والی ٹیم میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :