سکھر٬شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام مجلس عزاء پردہشت گرد حملے کے خلاف احتجاج

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر کے زیر اہتمام کراچی میں مجلس عزاء کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے عزادار امام حسین ؓپر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف محمد بن قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید اسد زیدی و دیگر کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں محرم الحرام کے دوران یہ پانچواں واقعہ ہے سوال یہ ہے کہ حکومت کہا ں ہے قومی ایکشن پلان کہاں ہے آئی جی سندھ کا دعویٰ ہے کہ سندھ میں امن و امان قائم ہے ہم اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بالا حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کراچی میں مجلس عزاء پر فائرنگ اور ہلاکتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :