آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی لاہور میں ایل پی جی گیس کی دوکانوں کو زبردستی بند کروانے کی مذمت

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ملک تیمور اعوان٬ جنرل سیکرٹری فرحان ایاز اور سیکرٹری انفارمیشن شیخ محمود الہیٰ نے لاہور میں ایل پی جی گیس کی دوکانوں کو زبردستی بند کروانے کی مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو بند دوکانیں فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کر دیا ۔

انھوں نے کہا کہ ایل پی جی دوکانوں کو زبردستی بند کروانا غریبوں کے منہ سے لقمہ چھیننے کے مترادف ہے اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ ایل پی جی کی دوکانوں کو بند کروانے کی بجائے اپنے ماتحت اداروں سے کرپشن ختم کروائیں اور ایل پی جی دوکانوں میں اختیاطی تدابیرفائر سیفٹی آلات اور خفاظتی اقدامات پر عملدرامد کروانے کو یقینی بنائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے٬ بد قسمتی سے اہلکار مخصوص دوکانوں سے ماہانہ منتھلیاں وصول کرنے کی وجہ سے اختیاطی تدابیر٬ فائر سیفٹی آلات٬ خفاظتی اقدامات کی انسپکشن اور چیکنگ کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے سلنڈر ز کے دھماکہ ہونے کے واقعات رونما ہو تے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ معمولی سی غفلت کے باعث قیمتی انسانی جانوں کاضیاع اور لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے جس سے نبردآزما ہونا ضلعی اتنظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ زبردستی دوکانیں بند کروانے سے غریب مزدور اور دوکاندار بیروزگار ہو جائیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی حکومت کی جانب سے ایل پی جی دوکانوں میں اختیاطی تدابیر ٬ فائر سیفٹی آلات ٬ خفاظتی اقدامات اور معیاری سلنڈرز کی تسلی کر لینی چاہئے تاکہ کسی خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔