گوجرانوالہ٬پی ٹی آئی دھرنا ‘کنٹینرز کے ذریعے داخلی خارجی راستے سیل کرنے کاپلان تیار

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) پی ٹی آئی دھرنا ‘کنٹینرز کے ذریعے شہر کے داخلی خارجی راستے سیل کرنے کاپلان‘ بتایاگیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز کی ایک بڑی تعدا د چن دا قلعہ بائی پاس پر منتقل کردی گئی ہے جن سے حکم ملتے ہی لاہورگوجرانوالہ‘پنڈی اسلام آباد رستہ سیل کردیا جائے گاجبکہ دیگر چوک بھی کنٹینرز کے ذریعے بند کردیئے جائیںگے جنہیں آج رات سے سادھوکی ‘کامونکی‘چندا قلعہ ‘علی پورچوک‘ گکھڑ ‘وزیرآبادپل پرٹریفک روکنے کیلئے رکھا جائیگایہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ چن دا قلعہ بلاک ہونے سے لاہور‘قصور‘نارروال‘شکر گڑھ‘سادھوکے‘کامونکی‘مریدکے سمیت متعدد علاقوں کے لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہوکررہ جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ کنٹینرز رکھے جانے سے دس سے زائد شہروں کواسلام آباد سے رابطہ منقطع جبکہ مقامی طورپر کاروبار زندگی مکمل طورپر مفلوج ہوکر رہ جائے گا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی قافلوں کواسلام آباددھرنے میں شرکت سے روکنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ٬متاثرین سراپااحتجاج‘شہر کے داخلی راستوں کو بندکرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہاجبکہ پکڑے گئے کنٹینرز شہر کے مختلف مقامات شیرانوالہ باغ ٬قلعہ چندبائپاس٬گکھڑمنڈی ٬کھیالی اور دیگر مقامات پررکھے گئے ہیں٬ پکڑے گئے کنٹینرزمالکان کا کہنا ہے کہ پولیس گذشتہ رات سے ان کے کنٹینرز کو زبردستی روک کر گاڑی کی چابیاں اور کاغذات لے لیے ہیں جبکہ ان کے کنٹینرزجن میں کروڑوں روپے کا سامان لوڈ ہے ان کے سمیت بے یارومددگار کھڑے ہیں ٬ ٹرانسپورٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان کنٹینرز کے جانے کا فیصلہ 2 نومبر کے بعدہوگا ۔

متعلقہ عنوان :