آصف زرداری کا حادثے میں لیفٹینٹ کرنل شاہد کی شہادت پر دکھ کا اظہار

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری نے موٹروے پر ہونے والے افسوسناک واقعے جس میں لیفٹینٹ کرنل شاہدشہید ہوگئے تھے پر رنج٬ غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے شہید لیفٹینٹ کرنل کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر نے میجر جلال جو حادثے میں زخمی ہوگئے تھے کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :