وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا،وقت آنے پر سب سامنے آ جائے گا، پرویزرشید

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اکتوبر 2016 19:48

وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا،وقت آنے پر سب سامنے آ جائے گا، پرویزرشید

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2016ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا،وقت آنے پر سب سامنے آ جائے گا۔ وزارت سے علیحدہ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہ کوئی ایسی بات یا عمل نہیں کیا، جس پر ندامت ہو۔

(جاری ہے)

وزارت قیادت کی امانت تھی، کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ میرے لیے قابل عزت جمہوریت، قیادت، جماعت سے وابستگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ثابت قدمی پر کبھی حرف نہیں آسکتا۔ میری پہچان وزارت نہیں، سیاسی کارکن ہوناہے۔ لیگی کارکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ملک اور جمہوریت کی خاطرقربانی دیناپڑی تودریغ نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :