ہم نے روز اول سے ہی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی ٬ ہماری جماعت اب بھی ان کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے مثبت کرداراداکرتی رہے گی٬ اقلیتی برادری کا ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردارہے جنہوںنے ہمیشہ علاقے کی خدمت اوربھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا ہے٬ نیشنل پارٹی اقلیتی برداری کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی معروف تاجر مر حوم درشن لعل کے اہلخانہ سے گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ ان کی جماعت نے روز اول سے ہی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی ہے بلکہ اب بھی ان کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے مثبت کرداراداکرتی رہے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے معروف تاجر چوہدری درشن لعل کے انتقال پر ان کے ورثا چوہدری جگت رام٬چوہدری سنجے کمار٬چوہدری راجیش کمار٬چوہدری سترام داس٬چوہدری سندیپ کمارسے تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی٬ ایم پی اے یاسمین لہڑی٬خیرجان بلوچ٬میر علی حسن جاموٹ٬عبدالرسول بلوچ٬تاج بلوچ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ نصیرآباد ہندوپنچائیت کے رہنمائوں مکھی مانک لعل٬سیٹھ تاراچند٬سیٹھ سترام داس٬پی ٹی آئی کے رہنماء سنجے کمارپنجوانی٬رتن کمار٬ ایس ڈی او کیسکو وریام منجھو٬استادامان اللہ جتوئی٬سمیت دیگر رہنماء موجودتھے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اقلیت برادری کے تحفظ اورحقوق کی بات کی ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ اقلیتی برداری کے مسائل اوران کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اقلیتی برادری کا اس ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردارہے جنہوںنے ہمیشہ علاقے کی خدمت اوربھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا ہے نیشنل پارٹی اقلیتی برداری کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی ان کے فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے اپنا مثبت کرداراداکرتی رہے گی میں نے اپنے دوراقتدارمیں ہندوبرداری کے جائزمسائل حل کرنے کے ساتھ ان کے معیار زندگی کو بہتررکھنے کیلئے اپنے تعاون کو یقینی بنایااوران کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا اوراب بھی ہندوبرادری کے ساتھ ہیں ان کی ہرسطح پرحوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔