دیوالی کے موقع پر ہندو برادری میں لاکھوںروپے مالیت کے تحائف تقسیم

صوبے میں موجوداقلیتی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے الخدمت نے ہمیشہ ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے٬ صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت سکھر٬گھوٹکی٬ جیکب آباد٬ کشمور اور شکار پور کے 18مندروں میں 27تا 29اکتوبر تقسیمِ تحائف کی تقریبات اور ظہرانے و عشائیہ کا اہتمام کیا گیاجسمیں ہندو شرکاء میں 10لاکھ روپے مالیت کے 18الیکٹرک واٹر کولر٬1 ہزار سلے سلائے کپڑے اور 100رضائیاں تقسیم کی گئیں۔

سکھرکے شمشان گھاٹ ٬ ٹھل مہادیو مندر اور سمادھا آشرم دہمشیوادھاری ٬ ضلع کشمور غوث پورکے بابا غریب داس مندر٬ تحصیل کند ھ کوٹ کی سکھ برادری کی عبادت گاہ گردووارہ صاحب٬ضلع گھوٹکی ڈہرکی کے قدیم پنچائتی ہال اور شیوالین مندر ٬ شکار پور کے سچو سترام داس اور ضلع جیکب آباد کے کندن گیر مہاراج ٬ پنچائتی ہال اور شنکر مھادیو مندر میںمنعقدہ تقریبات میں ہندو اورسکھ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریبات میںنائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص٬سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو٬امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی٬ ممبر منارٹی ڈیسک الخدمت سندھ ڈاکٹر شنکر لال نے خصوصی طورپر شرکت کی۔اس موقع پر اقلیتی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الخدمت کی جانب سے اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر خصوصی تقریبات کے انعقاد سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں ٬ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں الخدمت بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے٬ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی کے اس موقع پر الخدمت نے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا بڑا مسئلہ حل کردیا ہے اور مستحق ہندئووں میں سلے سلائے جوڑے تقسیم کر کے ہماری خوشیوں کو دوبالاکردیا ہے۔

اپنے خطاب میں نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ صوبے میں موجوداقلیتی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے الخدمت نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے٬ معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کو ضروریات زندگی فراہم کرنے کو ہم اپنا اہم فریضہ سمجھتے ہیں۔تقریبات سے اسداللہ بھٹو ٬ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ٬ ڈائیریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت سندھ خیر محمد تنیو٬ ڈاکٹر شنکر لال اور الخدمت کے ضلعی صدور نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :