Live Updates

ہندو برادری کا اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار ہے ۔دیوالی ایک بھرپور خوشی منانے کا تہوار ہے٬ ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان تحریک انصاف اقلیتوں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ہر غم و خوشی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عار ف علوی نے ہندوبرادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو برادری کا اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار ہے ۔دیوالی ایک بھرپور خوشی منانے کا تہوار ہے ۔پاکستان تحریک انصاف اقلیتوں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ہر غم و خوشی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہائوس نرسری میں ہندو اقلیتی برادری کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اقلیتی رہنما و پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری دیوان سچل٬ ڈاکٹر سنجے ٬ ڈاکٹر جے پال اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندو برادری پاکستان کی محب وطن شہری ہیں جنہوں نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ حکومت ہندو برادری اور دیگر اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات