وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے آئندہ ڈیڑھ سال میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی تنخواہیں اسلام آباد پولیس کے برابر ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فی صد اضافہ ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ تنخواہیں اسلام آباد پولیس کے برابر ہو جائیں گی جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر بھی 35 سال سے بڑھا کر 45 سال کرنے کی منظوری دی گئی زرائع کے مطابق رینجرز کو ملنے والا انٹرنل سیکورٹی ڈیوٹی الاؤنس اب فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کو بھی دیا جائے گا زرائع کے مطابق اس پر 5 ارب روپے خرچ ہونگے وزیراعظم محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد آج پیر کو وزیر داخلہ اس کا اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :