Live Updates

دہشتگردوں کی ٹولیوں کی صورت میں حکومت پر قبضہ کرنیوالوں کی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی ٬ نہ اب ہوگی اور نہ ہی آئندہ ہوگی ‘زعیم حسین قادری

طالبان خان اور پنڈی کے چوہے کو حکومت پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ٬ عمران خان ملک کیلئے نا صرف نا سور بن چکے ہیں ایک سکیورٹی رسک ہیں ٬ پی ٹی آئی کے 2نومبر کے دھرنے کی ناکامی نو شتہ دیوار بن چکی ہے ٬ عمران خان روز روز احتجاج کی کالیں دینے کے باوجود لوگوں کے کوئی کان نہ دھرنے کی وجہ سے اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ٬2نومبر کے احتجاج کیلئے کے پی کے سے اسلحے کی بنی گالہ ترسیل وزیر اعلیٰ کے پی کے کی وفاق سے بغاوت کا واضح ثبوت ہے‘ترجمان پنجاب حکومت کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30

�اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی ٹولیوں کی صورت میں حکومت پر قبضہ کرنیوالوں کی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی ٬ نہ اب ہوگی اور نہ ہی آئندہ ہوگی ٬ طالبان خان اور پنڈی کے چوہے کو حکومت پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ٬ عمران خان ملک کیلئینا صرف نا سور بن چکے ہیں بلکہ ایک سکیورٹی رسک ہیں ٬ پی ٹی آئی کے 2نومبر کے دھرنے کی ناکامی نو شتہ دیوار بن چکی ہے ٬ عمران خان روز روز احتجاج کی کالیں دینے کے باوجود لوگوں کے کوئی کان نہ دھرنے کی وجہ سے شدید مضطرب ہیں اور اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ٬2نومبر کے احتجاج کیلئے کے پی کے سے اسلحے کی بنی گالہ ترسیل وزیر اعلیٰ کے پی کے کی وفاق سے بغاوت کا واضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان خان ایک سیا سی جماعت کے نہیں بلکہ ایک دہشتگرد گروہ کے لیڈر کے طورپر ابھر کر سامنے آچکے ہیں ٬ یہ دہشتگرد گروپ لاہور اور رائیونڈ کے جلسوں میں بھی کئی بار لاشوں کا ذکر کر چکاہے ٬وہ اعلانیہ کہتا ہے کہ حکومت الٹانے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے ٬ راولپنڈی کا چوہا پاکستان کے خلاف سازش میں برابر کا شریک ہے۔

عمران خان جیسا تیتر اور بٹیر کھانے والا شخص غریب شخص کا دکھ کیا جانے جو عمران خان کے ہی احتجاج کی وجہ سے اپنی دو وقت کی روٹی بھی نہیں کما سکے گا٬ خان صاحب آپ کو اس کی دووقت کی روٹی بند کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ٬ آپ کو یہ قوم ریاست پاکستان پر قبضہ کر نے کا حق نہیں دے گی ٬تمام لو گ آپ کو مستر د کر چکے ہیں ٬ آپ سیاست نہیں فسطائیت کر رہے ہیں ٬ اقتدار کے حصول میں اندھا ہونیوالا عمران خان قوم کی ترقی اور تعمیر کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ٬ اس ملک کو سیاسی عدم استحکام دے کر آپ پا کستانی قوم کی حمیت ٬ عزت وتکریم اور معاشی ترقی کیلئے ایک خطرہ ہیں ٬آپ اس ملک کیلئے نا صرف نا سور بن چکے ہیں بلکہ ایک سکیورٹی رسک ہیں ٬ آپ پاک چین اقتصادی راہداری کو روک کر قوم کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں ٬ آپ ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے کی وجہ سے اپنی سیاست کو قبر میں اترتا ہوا دیکھ رہے ہیں ٬ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس شخص کی سیاست پر لعنت بھیج دیں ٬ خدارا اس شخص کی باتوں پر دھیان مت دیں ٬ دہشتگردوں کی ٹولیوں کی صورت میں حکومت پر قبضہ کرنیوالوں کی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی ٬ نہ اب ہوگی اور نہ ہی آئندہ ہوگی ٬ طالبان خان اور پنڈی کے چوہے کو حکومت پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ٬ وزیر اعلیٰ کے پی کے اپنے معاملات کو درست کریں ٬ کے پی کے سے 2نومبر کے احتجاج کیلئے اسلحے کی بنی گالہ ترسیل آپ کی وفاق سے بغاوت کا واضح ثبوت ہے ٬کے پی کے کا اسلحہ لانے والاوزیر دہشتگرد ہے جس کا ثبوت بلدیاتی انتخابات میں پو ری قوم دیکھ چکی ہے اور وزیراعلیٰ کے پی کے اس کے سرپرست ہیں ۔

شیخ رشید اگر اتنا بڑا لیڈر تھا تو لا ل حویلی رک جا تا وہ توکتنے دنو ں سے اپنی حویلی سے غائب ہے اور چھپتا پھر رہا ہے ۔سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 2نومبر کے دھرنے کی ناکامی نو شتہ دیوار بن چکی ہے ٬ عمران خان روز روز احتجاج کی کالیں دینے کے باوجود لوگوں کے کوئی کان نہ دھرنے کی وجہ سے شدید مضطرب ہیں اور اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ٬ وہ ایک بار پھر سیا ست چھوڑ کر فسطائیت کی طرف اپنا قدم بڑھا چکے ہیں ٬ گزشتہ دھرنے میں بھی جھوٹے وعدے کر کے ریڈ زون تک پہنچنے والے عمران خان صاحب جس طرح پی ٹی وی ٬قومی اسمبلی ٬ سپریم کو رٹ آف پاکستان ٬ وزیر اعظم ہائوس ٬ ایوان صدر اور پا کستان سیکرٹریٹ پر حملہ آور ہو رہے تھے ٬آج بھی وہ اسی ذہنی کیفیت میں مبتلا ہیں کیونکہ آج ان کے گھر کے باہر سے ایک وزیر کی گاڑی سے پانچ عدد کلاشنکوفز اورآنسو گیس والی مشین گنز کا برآمد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ طالبان خان اسلام آباد بند نہیں بلکہ اس پرقبضہ کرنے کا منصوبہ بنا کر بیٹھے ہیں ٬آج اسلحے کا اتنی بھاری تعداد میں پکڑا جانا اور اس وزیر کا اپنی گاڑی چھوڑ کر بھاگ جانااس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عمران خان سیا ست چھو ڑ کر دہشتگردی کی راہ پر گامزن ہو چکے ہیں ٬ وہ بذور طاقت نہ صرف اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں بلکہ حکومت پاکستان پر قبضہ کر نے کی ساز ش کر رہے ہیں ٬ کے پی کے سے آنیوالے کا رکنوں کو بھی روکے جانے کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی کہ طالبان خان ان دہشتگردوں کے جتھوں جو کہ اسلحے سے لیس تھے ان کو بنی گالہ پہنچانا چاہتے تھے ٬ بغاوت کی دھمکی دینے والے ’’تیلی پہلوان‘‘ ا س اسلحے کی کھیپ کو اسلام آباد پہنچانے کے براہ راست ذمہ دار ہیں ٬ کیونکہ یہ اسلحہ کے پی کے حکومت کی ملکیت ہے ٬ وزیر موصوف نے کہا کہ لائسنسی اسلحہ ہے ٬تو پھر وہ اسلحہ متعلقہ حکام کو دکھاتے ٬ وہ وہاں سے فرار کیوں ہوئے میں کے پی کے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کے پی کے سے پو چھتا ہوں کہ کیا آج تک انہوں نے کسی عام شہری کو آنسو گیس فائر کرنے والی مشین گن کالائسنس دیا ہے کسی آئین اور قانون کے تحت یہ اسلحہ شہریوں کو ٬ وزراء کو یا وزیراعلیٰ کو نہیں دیا جا سکتا ٬میں وفاقی حکومت سے اور کے پی کے کے ان لوگوں سے کہ جو پاکستان بنانیوالوں کی اولاد ہیں اس شخص کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کر تا ہوں ۔

کے پی کے کے لو گوں نے پاکستان بنتے وقت ریفرنڈم میں 100فیصد پاکستان کے حق میںووٹ دیا لیکن آج عمران خان اپنی سیاست چمکانے کیلئے ان کو ملک سے بغاوت کرنے کا درس دے رہا ہے ٬ یہ ریاست پاکستان کے خلاف ایک سازش اور عام شہریوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر مجبور کرنے کا عملی ثبوت ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات