اٹلی ٬ْ آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ٬ْکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:10

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) اٹلی میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی اٹلی میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی٬ زلزلے کے باعث عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور کئی منہدم بھی ہوگئیں جب کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور تباہ ہونے والے عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح کے وقت محسوس کئے گئے ٬ْ اس کا مرکز جنوب مشرقی شہر پیروگیا سے 68 کلومیٹر دور تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 108 کلومیٹر تھی۔واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اٹلی میں 6.2 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی جس کے باعث 245 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی دیہات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :