ناظم آباد میں مجلس عزا پر فائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں٬ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ناظم آباد میں مجلس عزا پر فائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے 2 سگے بھائیوں سمیت بے گناہ جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ ہم سانحہ ناظم آباد کے شہداء کی مغفرت٬ زخمیوں کی صحتیابی ٬ لواحقین کیلئے صبرجمیل اور پاکستان میں دائمی امن کیلئے دعاگو ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ اور عافیہ موومنٹ ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کوجلسے٬ جلسوں اوردھرنوں سے فرصت ملے تووہ عوام کی جان ٬ مال ٬ عزت و آبرو کے تحفظ اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی طرف توجہ دیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :