ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کے منصوبے نا کام بنا دیے

آئی ای ڈی اور اینٹی ٹینک مائن برآمد کر کے ناکارہ بنا دیں ٬کالعدم تنظیم کے ٹھکانے مسما ربڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کے منصوبے نا کام بنا دیے ٬ آئی ای ڈی اور اینٹی ٹینک مائن برآمد کر کے ناکارہ بنا دیں ٬کالعدم تنظیم کے ٹھکانے مسما ربڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ٬ ترجمان ایف سی کے مطابق اتوار کو ایف سی نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیف نا لہ سے دیسی سا ختہ آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا دی ٬جبکہ ضلع سبی کے علاقے جھلڑی میں سڑک کنارے نصب 12کلو وزنی اینٹی ٹینک ما ئن بھی برآمد کر کے نا کارہ بنا دی گئی ٬ترجمان کے مطابق مذکورہ مواد سکیورٹی فورسز کے قا فلوں پر حملہ کر نے کے لئے نصب کیا گیا تھا جبکہ بروقت کاروائی سے بھاری جانی نقصا ن ہونے سے بچا لیا گیا ہے ٬ترجمان نے مزید بتا یا کہ ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر میں کا لعد م تنظیم کے شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکا نے پر چھا پہ مار کر 20کلو بارودی مواد ٬ اسلحہ اور دیگر تخریبی مواد برآمد کر لیا گیا جبکہ ٹھکا نے کو مسما ر کر دیا گیا ٬تاہم کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :