Live Updates

عدلیہ کے فیصلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے٬ دونوں فریقین عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں ٬ْیوسف رضا گیلانی

احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے ٬ْ ہم سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں ٬ْ پرویز رشید کا استعفیٰ لیکر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے ٬ْ تمام سیکورٹی ادارے شامل ہیں خبر کے پیچھے کون تھا جلد سامنے آجائیگا ٬ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے٬ دونوں فریقین عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں٬ احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے ٬ْ ہم سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں ٬ْ پرویز رشید کا استعفیٰ لیکر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے ٬ْ تمام سیکورٹی ادارے شامل ہیں خبر کے پیچھے کون تھا جلد سامنے آجائے گا۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بھی نواز شریف نے جلسے٬ جلوس اور لانگ مارچ کئے ہم نے طاہر القادری کو بھی اسلام آباد میں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ایسے حالات میں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا بہتر ہے۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کا استعفیٰ لے کر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں تمام سیکورٹی ادارے شامل ہیں خبر کے پیچھے کون تھا جلد سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چودھری نثار سے استعفیٰ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے پر مانگا ہے٬ ہم پر ہمیشہ تنقید کی جاتی رہی آج ثابت ہو گیا ہم ملٹری آپریشن کی جو بات کر رہے تھے وہ درست تھی۔یوسف گیلانی نے کہا کہ حکومت میں باری کی جو بات کرتے ہیں انہیں بتادوں باری عوام دیتی ہے تاہم کرپٹ سیاست دانوں کا احتساب ہونا چاہئے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ احتجاج ہم بھی کرتے تھے نواز شریف صاحب بھی کرتے تھے تاہم کسی کو بھی احتجاج سے روکنا مناسب نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :