Live Updates

پرویزرشید کوئی بچہ نہیں ٬ْاسٹوری دیکھے ٬ْسوچے سمجھے بغیر رپورٹر کو کیسے بھیج دی عمران خان

شاہی خاندان اور پاکستان کا مفاد الگ الگ ہے٬ اسٹوری فیڈ کی گئی ہے ٬ْپتہ چلوانا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے ٬ْ چیئر مین پی ٹی آئی علی امین کی جان کو خطرہ ہے ٬ْ دھمکیاں مل رہی ہیں ٬ْ اپنی خواتین ٬ بچوں اور اہل خانہ کو بلارہے ہیں ٬ بندوقوں والوں کو کیسے بلاسکتے ہیں گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پرویزرشید کوئی بچہ نہیں ٬ْاسٹوری دیکھے ٬ْسوچے سمجھے بغیر رپورٹر کو کیسے بھیج دی ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انساف عمران خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید کوئی بچہ تو نہیں ٬ ٹی وی پر آکر تو بڑی دیر سے (ن )لیگ کی نمایندگی کررہے ہیں٬ کیسے ہوگیا کہ اس طرح کی اسٹوری اور دیکھے سوچے سمجھے بغیر رپورٹر کوبھیج دی عمران خان نے کہا کہ کوئی مان سکتا ہے کہ پرویز رشید کو پتہ ہی نہیں تھاکہ جو اسٹوری آگے بھیج رہا ہے وہ مودی کاموقف ہے ٬ اب تو اس پر اور زیادہ تفتیش کی ضرورت ہے ٬ کون ذمہ دار تھا ٬ کیا پرویز رشید خود یہ اسٹوری آگے بھیج سکتا تھایا اس کے پیچھے شاہی خاندان تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ شاہی خاندان اور پاکستان کا مفاد الگ الگ ہے٬ یہ اسٹوری فیڈ کی گئی ہے اور پتہ چلوانا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے ٬ چودھری نثار سے سوال پوچھتا ہوں کہ یہ سارا کچھ کیوں ہورہا ہے٬ ہم یہ سب اس لیے کررہے ہیں کہ وزیراعظم پاناما لیکس میں رنگے ہاتھ پکڑا جاتاہے ٬ چوہدری نثار بتائیں کیسے آپ کا ضمیر مانتا ہے کہ آپ کرپٹ آدمی کیلئے کام کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ نے ان سے کہاکہ وہ جواب دیں ٬ چوہدری نثار ایک کرپٹ آدمی کا کیسے دفاع کررہے ہیں ٬ْ لال حویلی کو کیوں بند کیا وہ تو صرف شیخ رشید کا سگار ہی ہتھیار تھا ٬ علی امین کی جان کو خطرہ ہے ٬ اسے دھمکیاں ملی ہوئی ہیں ٬ ہم اپنی خواتین ٬ بچوں اور اہل خانہ کو بلارہے ہیں ٬ بندوقوں والوں کو کیسے بلاسکتے ہیں عمران خان نے کہا کہ اگر آپ ایک صوبے کوباقی ملک سے کاٹ دیں گے تو کیا اس کا وزیراعلیٰ بولے گا نہیں٬ ن لیگ بھی اسمبلی میں کہتی ہے کہ سی پیک میں خیبر پختونخوا کو ٹھیک حصہ نہیں ملا ٬ دونوں بھائیوں نے خود چین جاکر فیصلے کرلیے ٬ آپ خود چھوٹے صوبوں میں تعصب پیداکررہے ہیں ٬ ہم نے کبھی بھی بندوقوں کی سیاست کی نہ مارپٹائی کی ٬ کبھی سنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کسی سیاسی مخالف کو مار پڑوائی ہو۔

انہوںنے کہاکہ یہ لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈال رہے ہیں یہ کونسی جمہوریت ہے٬ مشرف کی آمریت اس سے بہتر تھی ٬ْ آپ کے دعوے اور زمینی حقائق میں میل نہیں ہے٬ چوہدری نثارعلی خان آپ نے نواز شریف کو نہیں اللہ کو جواب دینا ہے ٬ جب دس لاکھ لوگ شہر میں آئیں گے تو لاک ڈائون تو ہوجاتاہے ٬ْہم جو کررہے ہیں وہ تو حق ہے یہ جو کررہے ہیں وہ قانون کے خلاف ہے ٬ اگر نواز شریف نے استعفیٰ دیا تو ہمارا احتجاج جشن بن جائیگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات