دکی کی خوشحالی و ترقی کا عزم کر رکھا ہے ٬ سردارزادہ در محمدخان ناصر

تمام ترقیاتی منصوبے علاقے کے تمام اقوام کیلئے ہیں ٬ رہنماء ن لیگ

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماء اور صوبائی مشیر برائے انڈسٹریز سردارزادہ در محمدخان ناصر نے کہاہے کہ ہم دکی کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرکے خوشحالی اور ترقی کی نئی بنیاد رکھ چکے ہیں اور یہ بات ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دکی خوشحالی کا ہر ترقیاتی منصوبہ دکی کے تمام اقوام اور عوام کیلئے ہیں دکی بائی پاس کے منصوبے سے تمام لوگ مستفید ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے دکی میں مختلف وفود سے ملاقات کے دران کیا ۔

اس موقع پر وفود نے تحصیل دکی کو ضلع کا درجہ دینے کے اعلان پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ٬ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور سردارزادہ در محمد ناصر کا شکریہ ادا کیا در محمدناصر نے اس موقع پر کہاکہ ہم کسی قسم کی قبائلی عداوت او رامتیاز پر یقین نہیں رکھتے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہماری سیاسی اور خدمات دکی کے تمام اقوام اورعلاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہیں اور ہم دکی کو امن و محبت کا گہوارہ بنائیں گے ہمارے لئے تمام اقوام کی حقوق یکساں عزیز ہیںدر محمدناصر نے کہاکہ دکی کو ضلع کا درجہ ملنے کے اعلان پر تمام عوام کو اس پر مسرت ہوئی ہے اور ہم دکی کو ترقیا فتہ او رخوبصور ت شہر بنانے کا عزم کر چکے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے اس سے علاقے کی تقدیر بدلنے اورمسائل کم ہونے میں بھر پور مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دکی کے تمام اقوام اور عوام کے مشکور ہیںکہ انہوںنے کے تاریخ کا سب سے بڑے عظیم و شان جلسہ عام کو کامیاب کرکے خوشحال دکی کا بنیاد رکھا ۔

متعلقہ عنوان :