بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 108رنز سے شکست دیکر سیریزایک ایک سے برابر کردی

انگلینڈ کی ٹیم 273رنز ہدف کے تعاقب میں 164رنز بنا کر آ ئوٹ ٬ الیسٹرکک کی59 اور ڈوکٹ کے 56 رنز انگلینڈ کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے٬بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کی 6وکٹیں بنگلہ دیش کی جانب سے میچ میں مجموعی طور پر 12وکٹیں حاصل کرنے پر مہدی حسن مرزا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 108رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریزایک ایک سے برابر کردی٬انگلینڈ کی ٹیم 273رنز ہدف کے تعاقب میں 164رنز بنا کر آ?ٹ ہوگئی٬انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک 59٬ڈوکٹ 56 اور بن سٹوکس 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے٬انگلینڈ کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے٬بنگلہ دیش کی جانب سے نوجوان سپنرزمہدی حسن مرزا نے 6 اور شکیب الحسن نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی٬بنگلہ دیش کی جانب سے میچ میں مجموعی طور پر 12وکٹیں حاصل کرنے پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری نامکمل اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 152رنز سے آغاز کیا تو بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 296رنز بنا کر آ?ٹ ہوگئی٬بنگلہ دیش کی جانب سے امرالقیس 78٬محمد اللہ47٬شکیب الحسن 41٬تمیم اقبال 40 اور شگفتہ ہوم 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4٬بن اسٹوکس نے 3اورظفر انصاری نے 2وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے 273رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 164رنز بنا کر آ?ٹ ہوگئی٬انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک 59٬ڈوکٹ 56 اور بن سٹوکس 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے٬انگلینڈ کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے٬بنگلہ دیش کی جانب سے نوجوان سپنرزمہدی حسن مرزا نے 6 اور شکیب الحسن نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی٬بنگلہ دیش کی جانب سے میچ میں مجموعی طور پر 12وکٹیں حاصل کرنے پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔(خ م+رڈ)

متعلقہ عنوان :