Live Updates

عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ٬ کسی کو بھی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ٬ تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل چند روز میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا٬2018ء کے بعد بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم ہونگے

وفاقی وزیر دفاعی پیدواررانا تنویرحسین کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:40

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدواررانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ٬ کسی کو بھی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ٬ تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل چند روز میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا٬2018ء کے بعد بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم ہونگے ٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے منوں آباددھکم پورہ میں صدیق فاطمہ فا?نڈیشن کی جانب سے لگائے جانیوالے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین صدیق فاطمہ فا?نڈیشن حاجی رفیق الحسن قریشی٬چیئرمین یونین کونسل نون٬ صدر انجمن تاجران حاجی محمد سلیم بھٹی٬ صدر انجمن صحافیاں اسلام دین کمبوہ٬ صدر اسلامک ایجوکیشن کونسل محمد اسلم شاہین٬ حاجی شوکت شہزاد٬ عمران بوٹا٬ شہزاد ادریس٬ سید عارف شمس ٬ محمد رمضان بھٹی٬ مرزا ثمر سبحانی بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر کوبتایا گیا کہ 18لاکھ روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے جہاں سے پوری آبادی کو صاف پانی میسر آئیگا۔

خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان شرارت کرکے ملکی ترقی کا پہہ رکنا چاہتا ہے مگر عوام نے اس سازش کو ناکام بنادیا ہے٬ کسی کوبھی اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اپنے دل میں پاکستان کی تعمیرو ترقی اورخوشحالی کا عزم رکھتے ہیں اور ہر دور اقتدار میں پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کیلئے لازوال منصوبوں کا آغاز کیا مگر مسلم لیگ ن کو تین سال سے زیادہ اقتدار کا موقع نہیں دیا جاتا کیونکہ مخالفین اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری حکومت پانچ سال میں عوام کو وہ سب کچھ فراہم کردیگی جس کے بعد اپوزیشن کبھی اقتدار کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے ہر پاکستانی کی تقدیر بدل جائیگی۔میرے حلقہ میں بھی چند شرپسند موجود ہیں جو عوامی خدمت کے راہ میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں محدود وسائل کے باوجود وسیع پیمانے پر تعمیرو ترقی کے منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا ہے۔2018ئ تک باقی ماندہ منصوبوں کو بھی مکمل کرکے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرینگے۔رانا تنویر حسین نے منوں آباد کیلئے سیوریج سسٹم٬ سوئی گیس کی فراہمی جی ٹی روڈ پر اوورہیڈ برج سمیت دیگر منصوبہ جات کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات