Live Updates

چوہدری نثار بتائیں کہ اگر اٹک پل سے مسلح لوگ آ رہے تھے تو راولپنڈی کو کیوں بند کیا گیا ٬لال حویلی میں شیخ رشید کا ہتھیار تو صرف سگھار تھا ٬ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم انتشار پھیلانا چا رہے ہیں ٬دو نومبر کے دھرنے میں ہماری خواتین اور خاندان شریک ہوں گے ٬ کیا مسلح لوگ لا کر ہم اپنے خاندانوں کو خطرے میں ڈالیں گی جب وزراء کی تذلیل کی جائے گی تو پرویز خٹک چپ کیسے رہ سکتے ہیں ٬ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں ٬ حیران ہوں ان کا ضمیر کرپٹ آدمی کیساتھ کام کرنے اور اس کے دفاع کے لئے کیسے مان رہا ہے ٬ شاہی خاندان اور پاکستان کا مفاد الگ الگ ہے ٬ پرویز رشید بچے نہیں جو اس طرح کی متنازع خبر رپورٹر کو دے دی ٬ خبر کہاں سے فیڈ ہوئی ٬ تحقیقات ہونا بے حد ضروری ہے ٬10لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے تو شہر اپنے آپ لاک ڈائون ہو جائے گا٬ نوازشریف نے استعفیٰ دے دیا تو ہمارا احتجاج جشن میں تبدیل ہو جائے گا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار بتائیں کہ اگر اٹک پل سے مسلح لوگ آ رہے تھے تو راولپنڈی کو کیوں بند کیا گیا ٬لال حویلی میں شیخ رشید کا ہتھیار تو صرف سگھار تھا ٬ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم انتشار پھیلانا چا رہے ہیں ٬دو نومبر کے دھرنے میں ہماری خواتین اور خاندان شریک ہوں گے ٬ کیا مسلح لوگ لا کر ہم اپنے خاندانوں کو خطرے میں ڈالیں گی جب وزراء کی تذلیل کی جائے گی تو پرویز خٹک چپ کیسے رہ سکتے ہیں ٬ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں ٬ حیران ہوں ان کا ضمیر کرپٹ آدمی کیساتھ کام کرنے اور اس کے دفاع کے لئے کیسے مان رہا ہے ٬ شاہی خاندان اور پاکستان کا مفاد الگ الگ ہے ٬ پرویز رشید بچے نہیں جو اس طرح کی متنازع خبر رپورٹر کو دے دی ٬ خبر کہاں سے فیڈ ہوئی ٬ تحقیقات ہونا بے حد ضروری ہے ٬10لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے تو شہر اپنے آپ لاک ڈائون ہو جائے گا٬ نوازشریف نے استعفیٰ دے دیا تو ہمارا احتجاج جشن میں تبدیل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا وزیرداخلہ کی تقریر پر بات کرنا چاہتا ہوں ٬ چوہدری نثار نے کہا کہ پرویز رشید کا کوئی قصور نہیں ٬ پرویز رشید نے اس طرح کی متنازع خبر رپورٹر کو بھیج دی ٬ کیا پرویز رشید اتنے بھولے بھالے ہیں ٬ پرویز رشید بچے تو نہیں ٬ تحقیقات کی ضرورت ہے کہ اس متنازع خبر کے پیچھے کون ہے ٬ کیا اس کے بچے شاہی خاندان۔

۔یہ کنفرم بات ہے ٬ متنازع سٹوری فیڈ کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چوہدری نثار سے دوستی ہے ٬ وہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں ٬ شاہی خاندان اور پاکستان کا مفاد الگ الگ ہے ٬ وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ٬ اس لئے احتجاج کر رہے ہیں ٬ میرا چوہدری نثار سے سوال ہے کہ انہوں نے خود ایک انٹرویو میں کہا کہ نوازشریف نے 90کی دہائی میں فلیٹ خریدے ٬ خواجہ آصف اور کلثوم نواز نے بھی کہا کہ فلیٹ 90کی دہائی میں خریدے لیکن نوازشریف نے کہا کہ فلیٹ2005میں خریدے ٬ چوہدری نثار آپ کا ضمیر کرپٹ آدمی کے ساتھ کام کرنے پر کیسے مان رہا ہے ٬ چوہدری نثار جیسے لوگوں کو تو کرپشن پر وزیراعظم نوازشریف سے سوال کرنا چاہیے لیکن وہ کرپٹ شخص کا دفاع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک صوبے کا وزیراعلیٰ ہے ان کے صوبے کو آپ کٹ کریں گے ٬ ان کے وزیر پر اسلحہ کے الزامات لگائیں گے اور کہیں گے کہ اس کے پاس شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں تو کیا وہ چپ کر کے بیٹھیں گے ٬ امین علی گنڈا پور کی جان کو خطرات ہیں ٬ اس لئے ان کے گارڈ کے پاس اسلحہ تھا ٬ یہ تاثر غلط دیا جا رہا ہے کہ مسلح جھتہ آرہا ہے ٬ دھرنے میں ہمارے خاندان اور خواتین شرکت کریں گے ٬ کیا ہم مسلح افراد لا کر اپنے خاندانوں کو خطرے میں ڈالیں گے ٬ اگر کے پی کے سے مسلح افراد آنے کی وجہ سے راستے بند کئے گئے تو راولپنڈی میں کیا تھا٬ وہاں تو شیخ رشید کا جلسہ تھا ٬ وہاں رکاوٹیں کیوں لگائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ٬ یہ کس قانون کے تحت بنی گالہ اور دیگر جگہوں پر راستے بلاک کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو جواب نہیں دینا ٬ خدا کو دینا ہے ٬ وہ جانتے ہیں کہ نوازشریف کرپٹ آدمی ہیں ٬چوہدری نثار کو ان سے جواب لینا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اسلام آباد میں جب10لاکھ لوگ آئیں گے تو لاک ڈا?ن اپنے آپ ہوجائے گا ٬ جب ہر راستے سے لوگ آرہے ہوں گے تو مقامی افراد بھی باہر نکلیں گے تو لاک ڈا?ن کیسے نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف نے استعفیٰ دے دیا تو ہمارا احتجاج جشن میں تبدیل ہو جائے گا۔ (ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات