ڈی جی رینجرز سندھ اور وزیرمذہبی امورقیوم سومرو کا علامہ ناظر عباس تقوی کو ٹیلیفون ٬ ناظم آباد واقعے پر افسوس کا اظہار کیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت صوبائی دفتر میں کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں علماء کرام اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شر کت کی علامہ ناظر عباس تقوی نے ناظم آباد میں مجلس عزاء پر ہونے والی دہشت گردی کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کو نسل سندھ اس واقعے پر تین روز سوگ کا اعلان اور جمعے کو سندھ بھر میں پُر امن مظاہرے منعقد کرے گی دہشت گر دی کی اس کاروائی نے انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور مجلس عزاء پر دہشت گردی کا یہ واقعہ انتظامیہ کی غفلت اور لا پر واہی کا نتیجہ ہے اگر حکومت اور انتظامیہ گز شتہ دنو ں ایف سی ایر یا میں بار گاہ در عباس پر حملے میں ملوث دہشت گردو کو گر فتار کر لیتی تو یہ واقعہ ہر گز پیش نہیں آتا واقعات ہو نے کے بعد نو ٹس کا لینا کیا معنی رکھتاہے اور آج تک کس نو ٹس کی خبر منظر عام پر آئی سفاک دہشت گردو نے پانچ منٹ کی کاروائی میں پورے خاندان کو سوگ وار کر دیا نہیں معلوم کے وزیر اعلی سندھ کے نوٹس کا کب نتیجہ نکلے گا عوام کو دہشت گردو کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوام کے تحفظ کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام ہوتا نظر نہیں آرہا اس دہشت گردی کے واقعے کی ذمہ داری کالعدم جماعت کی طرف سے قبول کرنا عوام کو گمراہ کر نے کی باتیں ہیں یہ اوراس سے قبل گزشتہ کار وائیوں میں لوکل دہشت گرد ملوث ہیںلہذا حکومت کو چائیے دہشت گردو کو گر فتار کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے دریں اثناء ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور وزیرمذہبی امورقیوم سومرو نے علامہ ناظر عباس تقوی سے ٹیلیفون پر گفتگوں کر تے ہوئے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ دہشت گردو کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور مجلس عزاء کے تحفظ کے لئے اور بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے اور دہشتگردو کے ساتھ کو ئی بھی ریایت نہیں کی جائے گی جس پر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دہشت گردو کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لاکر شہداء کے خاندان کے درد کا مداوا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :