نواز شریف بند گلی میں داخل ہو چکے ہیںاور ان کے دن گنے جا چکے ہیں‘اعجاز چوہدری

عدالتوں کے فیصلوں کا مذاق اڑانا نواز حکومت نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے٬پانامہ چور حکمرانوں نے قومی معاملات کو دائو پر لگا دیے ہیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف 2نومبر کو اڈیالہ جیل میں ہوں گے٬نواز شریف بند گلی میں داخل ہو چکے ہیںاور ان کے دن گنے جا چکے ہیں٬ عدالتوں کے فیصلوں کا مذاق اڑانا نواز حکومت نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے٬پانامہ چور حکمرانوں نے قومی معاملات کو دائو پر لگا دیے ہیں٬پانامہ لیکس اور کرپشن میں ملوث حکمرانوں کی اقتدار سے علیحدگی وقت کی ضرورت بن چکی ہے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گجرات سے پید ل مار چ کے آغا ز پر میڈیا اور کارکنو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قافلے کے گجرات آغاز کے مو قع پرپارٹی رہنما ندیم نثار ٬ چوہدری انوارالحق ٬ خالد عزیز لون ٬ فیا ض بھٹی ٬علائو الدین بہاری ٬امجد لطیف بٹ ٬بائو طارق بٹ ٬عارف ککو٬ حضرات خان سمیت دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ٬قافلہ لالہ موسٰی پہنچنے پر پارٹی رہنما شیخ نواز ش ٬کھاریاں میں شاہد محمود اور تاشفین شاہد ٬سرائے عالمگیرمیں ناصر چھپر اور جہلم میں بھی 18 مقامات پر پارٹی کارکنوں نے قا فلے کا استقبا ل کیا قافلے پر پھو لو ں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈ ھو ل کی تھا پ پر رقص کر تے رہے۔

(جاری ہے)

قافلے کے شرکاء نے راستے میںموجودحاجی عالم لوہار کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔جہلم میں اعجازاحمد چوہدری نے کارکنو ں اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ نواز شریف ملک میں انتشارپھیلانا چاہیتے ہیں ٬نواز شر یف کی آمرانہ سوچ ملک و قو م خطرہ بن چکی ہے ٬2نومبر کو انسانوں کے سمندر کو روکنا پانامہ چوروںکے بس کی بات نہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ نواز شریف نے غیر ذمہ داروزیر اور درباری بھر تی کررکھے ہیں٬ نواز شریف کی بربادی کے لیے پرویزرشید ٬طلال چوہدری ٬رانا ثناء اللہ ٬عابدشیر علی اور خواجہ سعد رفیق ہی کا فی ہیں ٬پی ٹی آئی کو پرویز رشیدکی قربانی قبول نہیں٬پرویز رشید نے ملک وقوم سے غداری کی ہے یہ قومی مجرم ہے اسے فوری گرفتار کیا جا ئے اور غداری کا مقدمہ درج کر کے آّرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ پیدل مارچ کے شرکاء کی حوصلے بلند ہیں ہم روکنے والے نہیں انشااللہ 2نومبر کو اسلام آبا د پہنچ کر ہی دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :