ڈاکٹر طاہر القادری نے بتا دیا تھا پرویز رشید کو ہٹانا ڈرامہ ہے٬ چودھری نثار کی کانفرنس سے تصدیق ہو گئی‘خرم نواز گنڈاپور
چودھری نثار واضح کریں ان کی سیاست نواز شریف کیلئے ہے یا پاکستان اور اس کے عوام کیلئے٬پانامہ لیکس ٬سرل لیکس اور سانحہ ماڈل ٹائون کے پیچھے شریف برادران ہیں‘ پریس کانفرنس پر ردعمل
اتوار 30 اکتوبر 2016 18:30
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کتنی معصومیت کے ساتھ کہہ دیا کہ پرویز رشید کو خبر رکوانی چاہیے تھی ۔ یہ صرف خبر نہ رکوانے کا جرم نہیں بلکہ افواج پاکستان کو پوری دنیا کے اندر بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش تھی۔ جس کے منصوبہ ساز وزیراعظم اور سہولت کار پرویز رشید اور دیگر افسران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نے ایک سنگین معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کی مگر اب مٹی نواز شریف کی سیاست پر پڑ کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اپنی طویل ترین بورنگ میڈیا ٹاکس میں قوم کا وقت ضائع کرنے کی بجائے حلف کی پاسداری نہ کرنے والے غداروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ریلیوں اور جلسوں سے نہیں ملک اس وقت بدنام ہوتا ہے جب اس کا وزیراعظم کرپشن کرتا ہے۔ ملک و قوم کی دولت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بناتا ہے۔بے گناہ شہریوں کو قتل کرواتا ہے٬ خواتین کے چہروں پر تھپڑ اور گولیاں مرواتا ہے۔ جب دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ترتیب دئیے جانے والے ایکشن پلان کو ناکام بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے درست کہا کہ حکمران قومی سلامتی کے حملوں پر مٹی ڈالیں گے اور کچھ عرصہ بعد پرویز رشید سمیت جتنے لوگ بھی عہدوں سے ہٹائے جائینگے بحال کر دئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار پاکستان اور جمہوریت سے مخلص ہیں تو پھر کرپٹ وزیراعظم کو پانامہ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہونے کا مشورہ دیں اور سانحہ ماڈل ٹائون جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرف سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بند کرنے کا مطلب فیڈریشن کو نقصان پہنچانا ہے اور یہ کام کرپٹ نواز لیگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی پانامہ لیکس ہو٬ سانحہ ماڈل ٹائون ہو یا سرل لیکس ہر جرم کے پیچھے میاں نواز شریف اور ان کے درباری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.