سندھ پولیس کے تمام تربیتی مراکز کے پولیس افسران اور جوانوں کو ہر ماہ اضافی بنیادی تنخواہ کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) حکومت سندھ نے ڈی آئی جی ٹریننگ برانچ سندھ سمیت پولیس کے تمام تربیتی مراکز پی ٹی سی سعید آباد٬ پی ٹی سی شہدادپور٬ ایس بی بی ای پی ٹی سی رزاق آباد٬ پی ٹی ایس لاڑکانہ٬ ایس سی ٹی س سکرنڈ٬ آر ٹی سی جام نواز علی٬ آر ٹی سی خیرپور٬ آر ٹی سی حیدرآباد اور ٹی ٹی آئی سعید آباد میں تعینات تمام پولیس افسران و جوانوں اور اسٹاف کو ہر ماہ اضافی بنیادی تنخواہ کی ادائیگی پر مشتمل خصوصی پیکج کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مذکورہ اعلامیہ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پولیس تربیتی مراکز پر افسران و جوانوں اور دیگر اسٹاف کے حوصلے بلند ہوں گے اور پولیس ریکروٹس سمیت دیگر محکمانہ کورسز پر زیر تربیت افسران و جوانوں کے تربیتی معیار میں بھی نمایاں حد تک بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :