ماہ صفر المظفر کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس (آج) ہو گا

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ماہ صفر المظفرکی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفر المظفر 1438؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر 31 اکتوبرکو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)٬ موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں 0300-9285203 ,0321-2484604 , (021)99261404 , 99261403 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔