صوابی ٬ْ اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیاگیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50

صوابی۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) یار حسین پولیس نے ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیاڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک ماہ قبل ایک ویران جگہ پر لڑکی کی لاش پڑی تھی مقامی پولیس نے اطلاع ملنے ہی لاش کو تحویل میں لے کر وارثان نے نامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جس پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے ملزم کی سراغ رساں کے لئے ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور پشم گل خان ٬ایس ایچ او یارحسین جواد خان کو ٹاسک سونپا گیا جس پر ایس ایچ او جواد خان ٬اے ایس آئی شہنشاہ خان ٬و دیگر تفتیشی ٹیم مقرر کر کے انہوں نے محنت اور جدید پولیسنگ کی بدولت آخر کا مقتول مسماة( ر) کی قاتل رومان خان ولد حیدر علی سکنہ گھومبت کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد کی قیادت میں ایس ایچ او ہارون خان ٬ اے ایس آئی زبیر خان ٬ایوب خان و دیگر آفسران نے علاقہ کالوخان میں شیخ جانہ ٬مناگئی ٬و دیگر آس پاس علاقوں میں جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں کے خلاف کامیاب مہم کے دوران اس ہفتہ میں 14مجرمان اشتہاریوں کو دھرلیے ٬جبکہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 13کلو چرس ٬3کلو سے زائد ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرلی ٬ مزید کاروائی جاری ہے اسی طرح ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او ٹوپی فواد خان ٬سب انسپکٹرز ٬زر نبی خان ٬الطاف خان بمع پولیس نفری کے ہمراہ ٹوپی مضافاتی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرکے پولیس کو مطلوب اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر 4 اشتہاری محمد امین سکنہ منڈی تجوڑی لکی مروت جرم 302,324 ٬محمد شفیق سکنہ اٹک ٬جہانزیب اور کوثرکو گرفتار کر لیا جبکہ 15مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :