صوابی ٬ْ سپلیمنٹری امتحان کے لئے داخلہ فارم جمع کر نے میں سات نومبر تک توسیع

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50

صوابی۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)فارمیسی کونسل خیبر پختونخوا نے سپلیمنٹری امتحان کے لئے داخلہ فارم جمع کر نے میں سات نومبر تک توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کے صوبائی چیر مین محمد اسماعیل نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ فارمیسی کونسل صوبہ خیبر پختونخوا نے سپلیمنٹری امتحان کے لئے داخلہ فارم جمع کر نے میں سات نومبر تک توسیع کر دی ہے ۔ پی سی ڈی اے کی صوبائی کابینہ کے اعلیٰ عہدہ داروں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ مطہر زیب کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے تمام فیل شدہ امیدواروں سے درخواست کی کہ وہ فارمیسی کونسل سے فارم لے کر خیبر بینک خیبر بازار پشاور میں مبلغ آٹھ سو روپے جمع کر کے سات نومبر تک جمع کر وادیں۔