علامہ زبیر احمد ظہیر نے حوثی باغیوں کیخلاف کیلئے آج ملک بھر میں یوم مذمت منانے کا اعلان کردیا

جن لوگوں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ پوری مسلم دنیا کے مجرم ہیں اور ایسے لوگ ناقابل معافی ہیں‘ حوثی باغیوں کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت امت مسلمہ کو متحد ہو نا پڑ یگا ‘حر مین الشر فین کے تحفظ کیلئے پاکستان کو سعودی عرب میں فوجی دستوں کو فوری بجھوانا چاہیے‘گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی اور حوثی باغیوں کیخلاف کیلئے آج (سوموار) کو ملک بھر میں یوم مذمت منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ پوری مسلم دنیا کے مجرم ہیں اور ایسے لوگ ناقابل معافی ہیں‘ حوثی باغیوں کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت امت مسلمہ کو متحد ہو نا پڑ یگا ‘حر مین الشر فین کے تحفظ کیلئے پاکستان کو سعودی عرب میں فوجی دستوں کو فوری بجھوانا چاہیے ۔

اتوار کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ حوثی باغیوں کی جارحیت اور بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حرمین کے دفاع کے لیے فوری طور پر پاک فوج کے خصوصی دستے سعودی عرب بھیجے جائیںکیونکہ حر مین الشرفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا فر ض ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حوثی باغی صرف سعودی عرب ہی نہیں پوری امت مسلمہ کے خلاف خطر ہ بن چکے ہیں اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کیخلاف کیلئے آج (سوموار) کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جا ئیگا جس میں حوثی باغیوں کے خلاف احتجاج مظاہرے ‘کانفرنسز اور سیمینار ز کا انعقاد کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حر مین الشرفین کے تحفظ کیلئے ہمیں جانوں کے نذرانے بھی دینے پڑ ے توا س سے بھی گر یز نہیں کیا جائیگا ۔