صوبائی وزیر خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے نکلنے والا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اکتوبر 2016 17:13

صوبائی وزیر خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے نکلنے والا اسلحہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی گاڑی اور متعدد حملہ آوروں سے پکڑاگیا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے ۔ بہارکہو پولیس اسٹیشن میں میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے اسلحے میں ایس ایم جی،کلاشنکوف، بلٹ پروف جیکٹس، آنسو گیس گنیں اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ میں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا ،جس پر بروقت کارروائی کی گئی اور متعدد حملہ آوروں کو پکڑ کر ان کے قبضے سے 5کلاشنکوف اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کر لی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں کلمہ چوک کے قریب روکا گیا ،اس موقع پر صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کی گاڑی سے تین بلٹ پروف جیکٹس ، ایک ٹیئر گن ، ایک ایس ایم جی اور 289 راؤنڈزملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :