سیکریٹری بی اینڈ آر رحمت اللہ زہری کا اوستہ محمد کے لیبر اسپتال کا دورہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:00

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سیکریٹری بی اینڈ آر رحمت اللہ زہری نے آج اوستہ محمد کے لیبر اسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر سابق وزیرا علیٰ و رکن قومی اسمبلی میر محمد جان جمالی کے صاحبزادے میر فاروق خا ن جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سیکریٹر ی کو لیبر اسپتال کا دورہ کر ایا اور کہا کہ ان کی چھت نیچے آگئی اور ان کے چھا پڑ گر رہے ہیں کسی وقت بھی کوئی نقصان ہو سکتا ہے ان کی منظوری دی جائے۔

ان کے چھت گرا کر ان کو ٹیئر گیڈر کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری رحمت اللہ زہری نے لیبر اسپتا ل کا مکمل دورہ کیا کہ اور کہا کہ انشاء اللہ ان کی منظوری دی جائے گی اور یہ علا قہ گرم ہے ۔ اس لئے ان کو ٹیئر گیڈر کیا جائے گا انہوں نے ترقیا تی کاموں کا جائزہ بھی لیا اس موقع پرچیف انجنئر بشیر احمد بڑیچ ٬ اے سی بی اینڈ آر ایوب ناصر اور ایکسن بی اینڈ آر فقیر محمد کا کڑ٬ اور دیگر ضلعوں کے ایکسین اور ایس ڈ ی او بھی ہمراہ تھے ۔اس سے قبل میر فاروق خان جمالی نے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں ناشتہ بھی دیا ۔ اس موقع پر ٹھیکیداراور صحا فیوں نے بھی شرکت کی ٬بعد میں سیکریٹری بی اینڈ آر نے ترقیا تی کام جو چل رہے ہیں یا التواء کا شکار ہیں ان کے دورے پر گئے۔