میانی صاحب قبرستان اولڈ بہاولپور روڈ پر ناجائز تجازاوت کو مسمار کر دیا گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) لاہو ر ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت میانی صاحب قبرستان اولڈ بہاولپور روڈ پر ناجائز تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالرشیدگیلانی نے لاہو ر ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت میانی صاحب قبرستان اولڈ بہاولپور روڈ پر ناجائز تجاوزات کوہٹا دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالرشیدگیلانی کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ڈی سی او لاہور کو ہدایات دی گئی تھیںکہ 31اکتوبر تک میانی صاحب قبرستان اولڈ بہاولپور روڈ پر ناجائز تجاوزات کو مسمار کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔جس پر انہوںنے ہدایات کے مطابق ان ناجائز تجاوزات کو ختم کردیا ہے۔