ْآل پاکستان واٹر ایمپلائزایسوسی ایشن کے حکومتی وفد سے مذاکرات کامیاب ٬احتجاجی دھرنا ختم

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) آل پاکستان واٹر ایمپلائزایسوسی ایشن نے حکومتی وفد سے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈیوس روڈ پر 3روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واٹر ایمپلائزایسوسی ایشن نے گزشتہ 3روز سے اپنے مطالبات کے حق میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا ہواتھا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر تھا اورشہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا تھا ۔

گزشتہ روز سیکرٹری زراعت محمد محمود اور ملازمین کے نمائندہ وفد کی ایس پی سول لائن کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں ملازمین کے نمائندہ نے سیکرٹری زراعت کو اپنے مطالبات سے آگاہ جس میں انہوں نے بتایا کہ 12سال سے غیر مستقل ملازمین کو مستقل ٬ٹرمینیشن آرڈر ختم اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت نے واٹرایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد کو ان کے تمام مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی کروائی جس پر آل پاکستان واٹر ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ڈیوس روڈ پر گزشتہ تین روز سے جاری اپنااحتجاجی دھرنا ختم کردیا۔

اس مو قع پر آ ل پاکستان واٹرایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری زراعت نے ہمارے تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر ہم اپنا احتجاج ختم کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :